پاکستانتازہ ترینرجحان

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں میں 7 ملین ڈالر کی کمی

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار کمی، مجموعی ذخائر 11.51 ارب ڈالر رہ گئے:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 7 ملین امریکی ڈالر

کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں یہ سطح 30 مئی 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے

آخر تک 11.51 ارب ڈالر (11,508.8 ملین ڈالر) پر پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک نے جمعرات کو زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16.60 ارب ڈالر رہے،

جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5.09 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق،

اس سے پہلے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا تھا،

جس کی وجہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت

دوسری قسط کی وصولی تھی۔ آئی ایم ایف نے مئی کے شروع میں ای ایف ایف پروگرام کے پہلے

جائزے کے بعد 760 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.02 ارب امریکی ڈالر) جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیے:

1,700 میگاواٹ سستی بجلی بندش: نیپرا کا اظہار تشویش

یس ایس جی سی: عیدالاضحی کے لیے گیس سپلائی کا شیڈول جاری

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button