
بین الاقوامی سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات:
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی:
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے سبب جمعرات کو پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں
بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک تولہ سونے کی قیمت 4,200 روپے کی کمی کے بعد 3,52,700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق،
10 گرام سونے کی قیمت میں 3,601 روپے کی کمی ہوئی ہے،
جس کے بعد اس کی قیمت 3,02,383 روپے تک جا پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 3,56,900 روپے تھی۔
اس کے علاوہ، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے،
جس کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کم ہوکر 3,343 ڈالر رہ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی :
جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے کم ہوکر 3,417 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیے:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، ڈالر کی قدر میں کمی
حکومت کا فیصلہ: قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل
پاکستان ریلویز، لگژری سیلونز کی بکنگ کیلئے کرایوں کا اعلان