
وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ:
9 ماہ میں مجموعی قرضہ 76.7 کھرب روپے تک پہنچ گیا:
وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم مالی سال 2024 کے پہلے 9 مہینوں میں 76 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 2024 کے مطابق
مارچ کے آخر تک، حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 76.7 کھرب روپے رہا،
جن میں سے ملکی قرضے 51.5 کھرب اور بیرونی قرضے 24.5 کھرب روپے کے قریب ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ
اس مدت کے دوران سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6.4 کھرب روپے تک پہنچ گیا،
جن میں سے 5.8 کھرب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر ادا کیے گئے۔
اس عرصے میں حکومت نے ایک ٹریلین روپے کے حکومتی سیکیورٹیز خریدیں
اور 1.6 ٹریلین روپے کے شریعہ کمپلائنس سکوک جاری کیے۔
اقتصادی سروے کے مطابق،
بیرونی مدد کے طور پر 5.1 ارب ڈالر کی مالی معاونت حاصل ہوئی، جس میں 2.8 ارب ڈالر کثیر الجہتی
شراکت داروں اور 0.3 ارب ڈالر دوطرفہ شراکت داروں سے ملی۔ اس کے علاوہ، حکومت نے نیا پاکستان
سرٹیفکیٹ سے 1.5 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں سے 560 ملین ڈالر کے قرضے بھی حاصل کیے ہیں۔
(آئی ایم ایف) کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کو 1.03 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔