پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 بلین ڈالر کی دوسری قسط موصول

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط موصول:

اسٹیٹ بینک کا اعلان:

پاکستانی مرکزی بینک نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 76 کروڑ 60 لاکھ اسپیشل ڈرائنگ

رائٹس (ایس ڈی آر) یعنی 1.02 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط حاصل کر لی ہے۔

یہ رقم توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت ملی ہے، جس کا اعلان اسٹیٹ بینک نے بدھ کو کیا۔

ایف ایف پروگرام اور قسط کی تفصیلات:

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایس ڈی آر 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی یہ قسط 16 مئی

2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے

ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزے کو مکمل کیا، اور پاکستانی حکام کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی رقم نکالنے کی اجازت دی۔

ریزولینس اور سسٹین ایبلٹی پروگرام:

اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت (آر ایس ایف) کے تحت ایک

نئے معاہدے کی منظوری بھی دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو قدرتی آفات اور ماحولیاتی

خطرات سے بچاؤ کے لیے مضبوط بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر تک کی رسائی حاصل ہوگی۔

مجموعی مالی امداد اور معاہدہ:

آئی ایم ایف کے مطابق،

ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کے پہلے جائزے کو مکمل کرنے کے بعد 760

ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1 ارب ڈالر) کی فوری فراہمی کی منظوری دی ہے۔

اس کے نتیجے میں، ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو حاصل شدہ رقم کی مجموعی مقدار 2.1

ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 12 جولائی 2024 کو 5.32 ارب

ایس ڈی آر (تقریباً 7 ارب امریکی ڈالر) کی معاہدہ عملے کی سطح پر طے پایا تھا،

جسے ستمبر کے آخری ہفتے میں ایگزیکٹو بورڈ نے باضابطہ منظوری دی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ صرف حکومت کو معاشی اصلاحات کا لائحہ عمل فراہم کرتا ہے

بلکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button