
ایران کی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان:
خیبر میزائل جلد داغے جانے کا امکان:
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی
خیبر میزائل کا استعمال کریں گے، جس سے دنیا حیرت میں مبتلا ہو جائے گی۔
ایرانی فوج نے اسرائیل میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی
جارہی تھی، جن میں تقریباً 150 اہداف شامل ہیں۔
اسرائیلی فوجی تنصیبات، فوجی اڈے اور ہتھیار ساز
فیکٹریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی فوج نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے ہیں،
جن کا مقصد اسرائیلی اور فلسطینی تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران
کی سکیورٹی کے لیے سرخ لکیر کھینچی گئی ہے اور اس پر حملہ کرنے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے تاکہ اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے:
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا سے جوہری مذاکرات بے معنی ہوچکے، ایران
ایران اسرائیل کشیدگی:کراچی سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
اسرائیل کے حملوں کے بعد ٹرمپ کا ایران پر فوری معاہدے کا دباؤ