
آم کا روزانہ استعمال دل کے امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے:
حال ہی میں ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں کے بادشاہ کہلانے والے آم کا روزانہ استعمال
صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر بلند فشار خون، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق،
امریکی ماہرین نے آم کے روزانہ استعمال کے اثرات کو جانچنے کے لیے ایک مطالعہ کیا ہے۔
اس تحقیق میں ایسے خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں عمر رسیدہ ہونے کے باوجود مختلف صحت کے مسائل
کا سامنا تھا، جن میں زائد وزن، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بلند سطح شامل ہیں۔
یہ خواتین 50 سے 70 سال کی عمر کی تھیں اور ان پر یہ تحقیق دو ہفتوں تک جاری رہی۔
تحقیق سے پہلے تمام خواتین کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے،
پھر انہیں روزانہ تقریباً تین سو پچاس گرام آم
کھانے کی ہدایت دی گئی۔
دو ہفتوں کے بعد دوبارہ خون کے ٹیسٹ کیے گئے اور نتائج کا موازنہ پہلے کے ٹیسٹوں سے کیا گیا۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ آم کھانے کے صرف دو گھنٹے بعد خواتین کے بلڈ پریشر میں واضح کمی آئی اور
شریانوں پر دباؤ بھی کم ہوگیا۔ اس کے علاوہ، خون میں کولیسٹرول کی سطح میں تقریباً 13 پوائنٹس کی
کمی دیکھی گئی، جو صحت کے لیے ایک مثبت تبدیلی تصور کی گئی ہے۔
مطالعہ میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جن خواتین نے آم کے ساتھ سفید ڈبل روٹی بھی کھائی،
ان کے نتائج مختلف تھے۔ اگرچہ ان کے خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوا،
مگر یہ اضافہ سفید روٹی کے مقابلے میں کم تھا،
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آم کے فوائد شوگر پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں کرتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں
فائبر
اینٹی آکسیڈینٹس
اور دیگر بائیو ایکٹیو اجزاء پائے جاتے ہیں
جو کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور دل کی صحت کے مسائل سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔