پاکستانتازہ ترینرجحان

ایران اسرائیل کشیدگی:کراچی سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

شیئر کریں

عالمی کشیدگی اور جنگ کے باعث کراچی سے بیرون ملک پروازیں منسوخ اور تاخیر کا سامنا:

کراچی اور عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے سبب بیرون ملک روانگی اور آمد کی متعدد پروازیں ملتوی یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق،

نجف سے کراچی
باکو سے لاہور
اور کراچی سے جدہ کے لیے مجموعی طور پر سات پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

نیدرلینڈز کی ایک غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی آنے والی دو پروازیں چھ گھنٹے سے زیادہ

تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی ایئر لائن کے دو پروازیں،

ای کے 606 اور 607، روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔

اسی طرح،

کراچی سے استنبول جانے اور واپس آنے والی چار پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں،

جب کہ قومی ایئرلائن کی کراچی سے مسقط جانے والی پی کے 225 پرواز پانچ گھنٹے کی تاخیر سے

روانہ ہوئی ہے۔ مزید برآں، شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی چار پروازیں دو گھنٹے

دیر سے پہنچیں، جبکہ شارجہ سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی چار پروازیں ایک گھنٹے سے

زیادہ لیٹ ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچویں بڑے میزائل حملے کیے، جن میں درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ایران نے تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کی، جس سے علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button