بیوٹی انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو کے دوران قتل کر دی گئی

میکسیکو میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘ویلے ریا مارکیز’ کا لائیو کے دوران قتل:
میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ معروف سوشل میڈیا اسٹار ویلے ریا مارکیز کو ایک بیوٹی
سیلون میں ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ لائیو اسٹریم پر تھیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اچانک سیلون میں
داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے مارکیز ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق
واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ” کے تحت کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ واقعہ کسی خاتون
کو صنفی بنیاد پر نشانہ بنانے کا عمل ہے۔ حملے سے کچھ دیر قبل ویلےریا ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں
اور کہہ رہی تھیں "وہ آ رہے ہیں”، جس کے بعد انہوں نے لائیو اسٹریم بند کر دی۔
چند لمحوں بعد فائرنگ کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد لائیو اسٹریمنگ بند ہو گئی۔
یاد رہے کہ ویلےریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 200,000 فالوورز تھے۔
انہوں نے اسی دن ایک شخص کے قیمتی تحفہ دینے کے بہانے سیلون آنے کا ذکر کیا تھا،
جس سے وہ پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔ میکسیکو میں خواتین کے خلاف تشدد اور
فیما سائیڈ کی شرح بڑھتی جارہی ہے، جو اب ایک تشویشناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔