پاکستانتازہ ترینرجحان

جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

شیئر کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا گیا:

ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس کا آغاز صبح 8 بجے ہوا۔

اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور قرآنی تلاوت سے تقریب کو مزید بابرکت بنایا گیا۔

اس تقریب میں ملک کے اعلیٰ حکومتی رہنماؤں، جن میں

وزیر اعظم
وفاقی کابینہ کے ارکان،
نواز شریف
بلاول بھٹو
گورنرز
وزرائے اعلیٰ
اور مختلف ممالک کے سفرا شامل تھے، نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ

مارشل کا اعزاز دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں
کہا کہ آج کا دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا

جائے گا، ہم اپنے ہیروؤں کی خدمات کے معترف ہیں اور یہ تقریب ان ہیروؤں کی قدردانی کا حصہ ہے۔

انہوں نے عسکری قیادت کی جانب سے دشمن کے خلاف شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ

مارشل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں اہم کامیابی حاصل ہوئی،

اور وہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان روابط قائم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چین اور پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کرلیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button