
پاکستان میں ڈیجیٹل کرپٹو مارکیٹ اور حکومتی اقدامات میں اہم پیش رفت:
معروف ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران یہ ایک لاکھ 9 ہزار 600 ڈالر سے تجاوز کر گئی،
جب کہ اس سے قبل یہ 20 جنوری کو ایک لاکھ 9 ہزار 580 ڈالر کی قیمت پر تھی۔
پاکستانی روپے میں اس کی قیمت 3 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔
ادھر، پاکستان کی حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے ایک نئے ادارے
“پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی” (PDAA) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی،
ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔
نئی اتھارٹی کے قیام سے تقریباً 25 ارب ڈالر کی غیر
رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ، قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی
ٹوکنائزیشن کا عمل بھی ممکن ہوگا۔ اس اقدام کے نتیجے میں، پاکستان نہ صرف اپنی ڈیجیٹل معیشت
کو فروغ دے گا بلکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا مقام بھی مضبوط کرے گا، اور سنگاپور، یو اے ای،
اور جاپان جیسے ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بنے گا۔
اپریل کے دوران بجلی کی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ