
عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، مقامی سطح پر بھی قیمتیں گھٹنے لگی:
بدھ کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3,400 روپے کم ہوکر 3,45,800 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق،
10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,915 روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 2,96,467 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہوکر 3,276 ڈالر رہ گئی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اور فی تولہ چاندی 70 روپے گھٹ کر 3,427 روپے پر آگئی ہے۔
پچھلے منگل کو، سونے کی فی تولہ قیمت 2,100 روپے اضافے کے بعد 3,49,200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیے؛
تجارتی جنگ کے خدشات ،خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج : کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد کمی
اسٹیٹ بینک کا یوم مزدور پر تعطیل کا اعلان
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی, بھارتی رافیل طیارے فرار
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا