فلم ‘جاٹ’ مذہبی انتہا پسندوں کے نشانے پر

جاٹ فلم نشانے پر:
فلم ‘جاٹ’ باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی، لیکن اس کے مرکزی اداکار سنی دیول اور رندیپ ہودا ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں، فلم کی کاسٹ اور پروڈیوسروں کے خلاف تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فلم کے ایک مخصوص منظر نے مسیحی برادری کے جذبات
کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق، ہدایتکار اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر یہ فلم
گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر ریلیز کی، جس کا مقصد اشتعال انگیزی تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدس ایام میں اس نوعیت کے منظر کو شامل کرنا واضح طور پر ایک متنازع فعل ہے۔
مزید پڑھیے:
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل
فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی
حکومت کا آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان
ٹیکسٹائل برآمدات ، 9.38 فیصد اضافے سے 13.613 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
قومی ادارہ صحت: کانگو بخار اور ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری