
کراچی، 19 اپریل 2025: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی نئی درجہ بندی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے مارچ 2025 کے مہینے کے لیے بروکریج فرمز کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف زمروں میں بہترین کمپنیوں کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔
اس درجہ بندی میں اُن بروکریج اداروں کو نمایاں کیا گیا ہے جو تجارتی سرگرمی، ویلیو اور حجم، نئے UINs، اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے حوالے سے سب سے آگے رہے۔
سب سے زیادہ فعال اکاؤنٹس والے ٹاپ 10 بروکرز:
اس فہرست میں
AKD سیکیورٹیز لمیٹڈ سرفہرست رہی، جب کہ
محمد منیر محمد احمد خنانی سیکیورٹیز دوسرے نمبر پر اور عارف حبیب لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہی۔
دیگر نمایاں اداروں میں
JS گلوبل
KTrade سیکیورٹیز
BMA کیپیٹل
فاؤنڈیشن سیکیورٹیز
ایم آر اے سیکیورٹیز
اسٹینڈرڈ کیپیٹل سیکیورٹیز
اور ڈارسن سیکیورٹیزشامل ہیں۔
سب سے زیادہ تجارتی حجم والے بروکرز:
تجارتی حجم کے اعتبار سے
MRA سیکیورٹیز لمیٹڈ نے پہلا مقام حاصل کیا،
جب کہ JS گلوبل
اورAKD سیکیورٹیز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
اس فہرست میں
محمد منیر محمد احمد خنانی سیکیورٹیز
ایڈم سیکیورٹیز
ایڈم عثمان سیکیورٹیز
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز (سابقہ EFG ہرمیس پاکستان)، گروتھ سیکیورٹیز
عارف حبیب لمیٹڈ
اور
بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ بھی شامل ہیں۔
سب سے زیادہ تجارتی ویلیو والے بروکرز:
تجارتی ویلیو کے زمرے میں بھی
MRA سیکیورٹیز لمیٹڈ پہلے نمبر پر رہی، اس کے بعد
AKD strong سیکیورٹیز
اور JS گلوبل گئیں۔
دیگر بروکرز میں
ڈاکٹر خنانی سیکیورٹیز
ایڈم سیکیورٹیز اور
گروتھ سیکیورٹیز شامل ہیں۔
نئے UINs حاصل کرنے والے ٹاپ 10 بروکرز:
نئے UINs (یونیک آئیڈنٹیفکیشن نمبر) کے اجرا میں JS گلوبل سب سے آگے رہی،
اس کے بعد AKD سیکیورٹیز
اور KTrade سیکیورٹیز نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
دیگر بروکرز میں
عارف حبیب
نیکسٹ کیپیٹل
اور ڈارسن سیکیورٹیز شامل رہے۔
نئے UINs کے حوالے سے ٹاپ 10 شہر:
اس حوالے سے کراچی پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد
لاہور
اسلام آباد
راولپنڈی
اور فیصل آباد شامل ہیں۔
ملتان
رحیم یار خان
سرگودھا
پشاور اور
گوجرانوالہ بھی ٹاپ 10 میں شامل رہے۔
GIS آکشن میں حصہ لینے والے بروکرز:
GIS آکشن کے دوران سب سے زیادہ بولی کی مالیت رکھنے والے بروکرز میں
JS گلوبل
نیکسٹ کیپیٹل
انسائٹ سیکیورٹیز
ایڈم سیکیورٹیز
اور عارف حبیب لمیٹڈ شامل تھے۔
سرمایہ کاروں کی تعداد کے لحاظ سے ٹاپ بروکر:
سرمایہ کاروں کی تعداد کے اعتبار سے عارف حبیب لمیٹڈ پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد ایڈم سیکیورٹیز اور JS گلوبل کی پوزیشن رہی۔ نیکسٹ کیپیٹل اور انسائٹ سیکیورٹیز بھی ٹاپ 5 میں شامل رہے۔
IPO سرگرمی:
مارچ 2025 کے دوران عارف حبیب لمیٹڈ نے Barkat Frisan Agro Ltd کے ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
یہ درجہ بندی نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بروکریج سیکٹر کی مسابقتی فضا کو اجاگر کرتی ہے بلکہ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اداروں کی مضبوط کارکردگی کو بھی واضح کرتی ہے۔