تازہ ترینرجحانصحت

وزیرصحت کا دورہ قطر، میڈیسن اور ویکسین کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

شیئر کریں

قطر میں پاکستانی سرجنز کی کیٹیگری 3 سے 1 میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کی دعوت:

قطر کے وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے دوحہ میں ملاقات کے دوران،

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستانی سرجنز کے لیے اہم پیش رفت کی خبر دی ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ قطر میں پاکستانی سرجنز کو کیٹیگری 3 سے نکال کر کیٹیگری 1 میں

شامل کیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی ٹیسٹ کے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

قطری وزیر صحت نے اس یقین دہانی پر زور دیا کہ یہ منتقلی جلد عمل میں لائی جائے گی،

جس سے پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے قطر میں کام کرنے کا راستہ ہموار ہوگا اور اس سے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ بھی ہوگا۔

مزید برآں، مصطفیٰ کمال نے قطر کو پاکستان میں میڈیسن
ویکسین
اور میڈیکل آلات کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ

وزیراعظم شہباز شریف کا خیر سگالی اور باہمی تعاون کا پیغام قطری حکام تک پہنچایا گیا ہے۔

اس ملاقات میں سرجن جنرل ڈاکٹر ارشد نسیم اور پاکستانی سفارت کار محمد عامر بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیے:

گرمی کی شدت ذہنی صحت کیلئے خطرہ بن گئی، تحقیق

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button