
گوگل نے اپنے رنگین "G” لوگو کو پہلی بار تقریباً دس سال بعد نئی شکل دے دی:
گوگل نے تقریباً ایک دہائی بعد اپنے معروف رنگین "G” لوگو کو دوبارہ اپ ڈیٹ کر لیا ہے۔
نائن ٹو فائیو کے مطابق،
اب iOS اور Pixel فونز پر گوگل ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک نیا لوگو دکھائی دیتا ہے،
جو سرخ، پیلے، سبز اور نیلے رنگوں کو خوبصورتی سے ملاتا ہے۔ یاد رہے کہ آخری بار ستمبر 2015 میں
گوگل نے اپنے لوگو میں بڑی تبدیلی کی تھی، جب اس نے اپنے فونٹ کو ساس-سریف انداز میں بدل دیا تھا
اور ایک نیا "G” لوگو متعارف کروایا تھا، جس میں کمپنی کے تمام برانڈنگ رنگ شامل تھے۔
حالیہ تبدیلی زیادہ نمایاں یا واضح نہیں ہے، مگر نیا لوگو جیمنی لوگو میں استعمال ہونے والی گریڈیئنٹ
ٹونز کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جو اسے ایک نرم اور دلچسپ انداز دیتا ہے۔
اس وقت، ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے صرف iOS اور Pixel ڈیوائسز پر اپنا لوگو اپ ڈیٹ کیا ہے،
کیونکہ ویب اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر اب بھی پرانا ڈیزائن برقرار ہے۔
دوسری طرف، گوگل نے اس حوالے سے کسی بھی تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ایونٹ، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار کارکردگی