تازہ تریندنیارجحان

ٹرمپ کا بیان خطرے کی گھنٹی، "ہر شخص فوراً تہران چھوڑ دے!”

شیئر کریں

ایران کے خلاف امریکہ کا سخت موقف، ٹرمپ کا تہران سے فوری انخلا کا مطالبہ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے دارالحکومت تہران سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کرتے
ہوئے ایک نیا اور متنازعہ بیان جاری کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ

سکتا، اور انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ ہر کسی کو فوراً تہران چھوڑ دینا چاہیے۔

اس کے علاوہ، کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں بھی ٹرمپ نے

کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے، اور امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے ایران کو 60 دن کا وقت دیا تھا تاکہ وہ

معاہدے پر دستخط کرے، مگر ایران نے انکار کر دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران

اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اور خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں متعدد حملے ہو چکے ہیں

جن میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں 24 اسرائیلی ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، ایران کے اہم کمانڈرز اور متعدد شہری بھی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button