انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ

شیئر کریں

عامر خان کا پہلگام حملے کے بعد تنقید پر ردعمل اور ترکیہ ملاقات کی وضاحت:

بولی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں

شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد انہیں غدار قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

جو ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا اور بالکل غلط ہے۔ عامر خان نے اس پروگرام میں بتایا کہ ایک پرانی

تصویر جس میں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ موجود تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،

جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصویر 2020 کی ہے اور یہ ملاقات

کسی سیاسی مقصد کے بغیر، صرف سفارتی اور اخلاقی آداب کے تحت ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا

کہ اگر کوئی مہمان اپنے میزبان ملک کے صدر سے چائے پر ملاقات کرتا ہے، تو اسے مہذب رویہ سمجھا جاتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ خود سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے،

اس لیے جب اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تو لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی فلم ’پی کے‘ کسی مخصوص مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں

بنائی گئی تھی، بلکہ اس کا مقصد سماجی مسائل کو اجاگر کرنا تھا،

خاص طور پر ان عناصر کے خلاف جو مذہب کے نام پر سادہ لوح لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button