تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

اسرائیل کا جدید ٹیکنالوجی سائنسی ادارہ ویزمان انسٹی ٹیوٹ ایرانی حملے کا شکار

شیئر کریں

اسرائیلی سائنس سینٹر ’ویزمان انسٹی ٹیوٹ‘ ایرانی حملے سے شدید متاثر:

اسرائیلی فوج کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)، ڈرونز، میزائل ٹیکنالوجی اور دیگر اہم

ٹیکنالوجیز میں سہولیات فراہم کرنے والا معروف سائنسی ادارہ، ’ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس

حالیہ ایرانی حملے میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے حوالے سے

’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام اس حملے میں ہونے والے نقصان کے

بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ حکام کی طرف سے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ویزمان

انسٹی ٹیوٹ کو نقصان پہنچا ہے، مگر اس کی نوعیت یا شدت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سائنسی ادارے کی عمارت کو تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف، ’یورو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ سینٹر نہ صرف اسرائیل بلکہ دنیا کے چند اہم ترین

سائنسی اور ٹیکنالوجی کے مراکز میں سے ایک ہے، جسے ایرانی حملے میں خاصا نقصان پہنچا ہے۔

ویزمان انسٹی ٹیوٹ اسرائیلی فوج، خفیہ اداروں اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کو
آرٹیفیشل انٹیلی جنس
ڈرونز
میزائل
اور دشمن کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس ادارے میں تقریباً 2500 سائنسدان زیر تعلیم ہیں،

اور یہاں رہائشی عمارتیں، 30 سے زائد جدید ترین لیبارٹریز اور دیگر سائنسی تنصیبات موجود ہیں۔

یہ سینٹر تل ابیب کے نواحی علاقے روہووت میں واقع ہے،

جہاں یہودیوں کی آبادکاری جنگ عظیم اول کے بعد شروع ہوئی۔ ویتنام انسٹی ٹیوٹ کو 1940 کے قریب

قائم کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے ویزمان رکھا گیا۔ اس ادارے کو دنیا کے اہم اور

جدید ترین سائنسی مرکز سمجھا جاتا ہے، اور یہ اسرائیلی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر اداروں

کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button