
پشاور میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا میں مجموعی تعداد 5 ہو گئی:
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تصدیق
قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے کی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق، بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا اور لکی مروت
کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کے کل پانچ کیسز ہو چکے ہیں،
جن میں بنوں سے دو، اور لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سال ملک بھر میں پولیو کے کل 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں
خیبرپختونخوا سے 5،
سندھ سے 4
اور پنجاب سے ایک کیس شامل ہے۔
گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کے 74 کیسز درج کیے گئے تھے، جن میں
بلوچستان سے 27،
سندھ سے 23،
خیبرپختونخوا سے 22،
اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل تھا۔
مزید پڑھیے:
پاکستان عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا