
پاکستانی سفارتکار کو بھارت سے نکالنے کا حکم: سرحدی تناؤ اور کشیدگی کے بیچ اقدام:
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس اہلکار پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا
الزام عائد کیا گیا ہے جو اس کی سرکاری حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
وزارتِ خارجہ نے ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ جاری کرتے ہوئے یہ فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور
ہدایت دی ہے کہ بھارت میں تعینات کوئی بھی پاکستانی سفارتکار یا اہلکار اپنے اختیارات اور
سفارتی حیثیت کا غلط استعمال نہ کرے۔
یہ فیصلہ حالیہ سرحدی کشیدگی اور مذاکرات کی
معطلی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو
ملک بدر کیا ہے اور ایک دوسرے پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
مزید پڑھیے :
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
واہگہ سرحد 26 روز بعد کھل گئی، 160 افغان ٹرکس بھارت میں داخل
بھارت کی خلائی ایجنسی کو ایک بڑا دھچکا، سیٹلائیٹ کے اڑان میں ناکامی