تازہ ترینرجحانکھیل

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کیا:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف 3 مقابلوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

یہ سیریز پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

نئے اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں:

اسکواڈ میں
سابق کپتان بابر اعظم
تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان
اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ان کی جگہ دیگر کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔
سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،

جو ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیر نگرانی پاکستان کی یہ پہلی سیریز ہوگی۔

شیڈول اور کھلاڑیوں کا انتخاب:

میچز کا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کا انتخاب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل اہم کھلاڑیوں میں

کپتان سلمان علی آغا
نائب کپتان شاداب خان
ابرار احمد
فہیم اشرف
فخر زمان
حارث رؤف
حسن علی
حسن نواز
حسین طلعت
محمد عرفان خان
خوشدل شاہ
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد وسیم جونیئر
نسیم شاہ
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
اور صائم ایوب شامل ہیں۔

مزید پڑھیے:

پاک بھارت کشیدگی، ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 10 کا دوبارہ سے آغاز

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button