
عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی، ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا:
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے منگل شام کو اعلان کیا ہے کہ
ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، اس لیے عیدالاضحیٰ ہفتہ، 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالحج کا پہلا دن جمعرات، 29 مئی 2025 مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا،
جس میں 1446 ہجری کے ذوالحج کے چاند کی رویت اور اس سال عیدالاضحیٰ کی تاریخوں کی تصدیق کی گئی۔
اس دوران زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مراکز پر ہوئے جہاں چاند دیکھنے کے حوالے
سے جائزہ لیا گیا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آتا، تو عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جاتی۔
ادھر سپارکو نے بتایا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق 27 مئی 2025 کو رات 8:02 بجے پاکستان کے
وقت کے مطابق ذوالحج کا نیا چاند پیدا ہوگا۔ حج اس سال 8 ذوالحج سے شروع ہو کر 13 ذوالحج تک جاری
رہنے کا امکان ہے، اور اس کے مطابق متوقع تاریخیں 4 سے 9 جون 2025 کے درمیان ہیں۔
مزید پڑھیے:
شراب پر پابندی ہٹانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، خبریں بے بنیاد ہیں؛ سعودی عرب