بزنستازہ ترینرجحان

کریم نے بائیک سروس پر کمیشن 15 فیصد تک کم کر دیا

شیئر کریں

کراچی: معروف ایپلی کیشن کریم نے اپنی بائیک سروسز کے کمیشن میں 15 فیصد تک کی کمی کر دی۔

کریم ایپلی کیشن ، جسے مشرق وسطٰی اور پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل ہے، کریم نے بائیک سروس، ڈیلیوری اور آرڈر (خرید و فروخت) کی سروسز کی کمیشن میں 15 سے 25 فیصد تک کی کمی کر دی ہے۔

یہ تبدیلی پاکستان کے 9 بڑے شہروں کے لیے کی گئی جس میں اسلام آباد ، فیصل آباد، کراچی، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، ملتان ، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

سروس فیس میں کمی کا مقصد کیپٹن کی آمدنی کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کو سستی اور کم قیمت پر عمدہ سروس مہیا کرنا ہے۔ کریم کی جانب سے یہ اقدام اپنے کیپٹنز کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سروسز کی قیمت میں کمی کمپنی کی کُل آمدن پر مثبت انداز میں اثر انداز ہو گی۔ کریم پاکستان کے کنٹری جنرل مینجر ذیشان بیگ نے سروس میں کمیشن کی کمی کے اس فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا تو سب کو علم ہے کہ ہم سب کو، بالخصوص کورونا کے وقت کے بعد سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریم کے کیپٹنز ہمارا اثاثہ ہیں، اسی لیے ہم اُن کو بااختیار بنانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں تاکہ وہ ایک اچھی اور بہتر زندگی گزار سکیں، مجھے یقین ہے کہ سروس کمیشن میں کمی سے کیپٹنز کو بلا شُبہ زیادہ کمانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شروع سے لے کر اب تک کریم اپنے کیپٹنز کے لیے قابل فہم اقدامات کرتی آئی ہے۔ ان اقدامات میں سبسڈی والے نرخوں پر تعلیم فراہم کرنے، ایندھن اور تیل بدلی پر رعایت دینے، لاک ڈاؤن کے دوران راشن پیکجز کی فراہمی، COVID کے لیے انشورنس، دماغی صحت کے سیشنز، لچکدار پالیسیاں، ساتھیوں کی جانب سے تعاون، حفاظتی سامان اور اسموگ کٹس کے ساتھ ساتھ بیمار ہونے کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی پالیسی کے لیے شراکت داری کرنا شامل ہے۔

ٹھیک اسی طرح، کریم کی جانب سے مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ کیپٹنز کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے۔ کریم ، جو حال ہی میں سُپر ایپلی کیشن بنی، پر اب تک کم و بیش 8 لاکھ کیپٹنز رجسٹرڈ ہیں۔

ایک سُپر ایپ میں تبدیل ہونے سے، کریم ، لوگوں کی نقل و حرکت سے لے کر چیزوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ رقم کی نقل و حرکت بشمول خوراک، روزانہ ضروری ڈیلیوری، آپس میں کریڈٹ ٹرانسفر کی سہولت دینے اور موبائل ٹاپ اپس تک اپنی خدمات کو وسیع کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button