
پاکستان کا بھارتی مصنوعات کی ترسیل پر بڑا فیصلہ:
وزارت تجارت نے 1950 کے امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کے تحت ایک خصوصی حکمنامہ (SRO) جاری
کیا ہے جس کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان کی زمینی، فضائی اور سمندری حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بھارت میں تیار ہونے والی کوئی بھی چیز پاکستان
کے راستے کسی دوسرے ملک کو بھیجی یا منگوائی نہیں جا سکے گی۔ اس پابندی کا اطلاق
سمندر
زمین
اور فضائی، ہر قسم کی نقل و حمل پر ہوگا۔
تاہم، وہ بھارتی درآمدات یا برآمدات جن کے لیے 4 مئی سے قبل بل آف لیڈنگ (B/L) یا لیٹر آف کریڈٹ
(L/C) جاری یا قائم کیا گیا تھا، ان پر یہ نئے احکامات لاگو نہیں ہوں گے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں، اب کوئی بھی تیسرا ملک بھی اپنی بھارتی درآمدی یا برآمدی مصنوعات کو
پاکستان کی فضائی، سمندری یا زمینی حدود استعمال کرتے ہوئے منتقل نہیں کر سکے گا۔
پاکستان نے واضح طور پر بھارتی تجارت کے لیے اپنے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیے:
الجزیرہ رپورٹ، پہلگام واقعہ پر مودی حکومت کا گھناؤنا ایجنڈا بے نقاب
بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ بند