
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، خریداروں کو جھٹکا:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 76 ڈالر کی بڑی چھلانگ لگا کر 3316 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس تیزی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا،
جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 687 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی
اور یہ 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر آ گئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 43
روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 3 ہزار 425 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیے:
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، 11 فیصد مقرر
اسٹاک ایکسچینج، فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کی کمی
ٹیکس کی فوری وصولی کیلئے نیا قانون نافذ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی