پی او ایس قوانین خلاف ورزی، معروف یو ٹیوبر معاذ صفدر کا پر فیوم آوٹ لیٹ سیل

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کا پروفیوم آؤٹ لیٹ سیل:
کراچی : معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کا ستارہ گردش میں آگیا جس وقت ایف بی آر حکام نے
ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ان کے پروفیوم برانڈ کے آؤٹ لیٹ کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ،
ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ون نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں
جاری رکھتے ہوئے اپنی انتظامی حدود زیب النسا اسٹریٹ پر واقع ایک مشہور شاپنگ مال میں
معاذ صفدر پرفیوم آوٹ لیٹ کو سیل کرلیا۔ مذکورہ آوٹ لیٹ کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ
رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی
خلاف ورزی ایک سنگین جرم ہے اور آر ٹی اوون ان قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروباری معاملات میں پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
مزید پڑھیے؛
پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے؛ جاوید اختر