پاکستانتازہ ترینرجحان

کراچی: شہرقائد کے شہریوں کےساتھ ایک بار دھوکہ ہوگیا

شیئر کریں

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی حد بندی، صارفین کو ملنے والے فوائد محدود:

کراچی: صارفین کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے فوائد سے محروم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق،

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی منتقل نہیں کی گئی ہے۔

اصل میں، کے الیکٹرک کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کی کمی بنتی تھی،

مگر صرف 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، نیپرا نے فروری کیایڈجسٹمنٹ میں تقریباً 3 ارب 66

کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی روک لی ہے، جبکہ اصل ضرورت 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی کی تھی۔

نیپرا کے مطابق،

فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع تھی، مگر صارفین کو اس

سے کم، یعنی صرف 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ، منتقل کیے گئے۔ اسی طرح، جنوری کی ایڈجسٹمنٹ

میں اصل میں 5 روپے 8 پیسے فی یونٹ کی کمی ہونی تھی، مگر صرف 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی۔

دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں، جہاں 5 روپے فی یونٹ کی کمی مقرر تھی،

وہاں صرف 3 روپے کی کمی کی منظوری دی گئی، حالانکہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کی

کمی کی درخواست دی تھی۔ اسی طرح، نومبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں، اصل میں 5 روپے فی یونٹ کی

کمی ہونی تھی، مگر صرف 1.23 روپے کی کمی منظور کی گئی،

جبکہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیپرا نے صارفین کے فائدے کے لیے مقررہ حد سے کم

ایڈجسٹمنٹ منظور کی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مسلسل فوائد سے محروم رکھا گیا ہے۔

نیپرا, فروری2025 ،3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button