پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار

شیئر کریں

پاکستان سے منسوب ایران-اسرائیل جنگ کے حوالے سے جعلی بیان کی تردید:

پاکستان سے منسوب ایک جعلی بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں ایران اور اسرائیل کے
درمیان جنگ سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تاہم، سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ بیان مکمل طور پر جعلی ہے اور اس میں استعمال ہونے والی تصویریں،

جن میں ایران کے پرچم اور پاکستان کے پرچم کی تصاویر شامل ہیں، بھی فیک ہیں۔

اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حمایت یا جوہری ردعمل کے

حوالے سے کوئی بھی بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے

امریکا کو اسرائیل کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کے حوالے سے کوئی پیغام بھیجا ہے یا پاکستانی فوج کی

ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام بیانات اور

تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی فیک نیوز ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی جعلی خبروں سے بچیں اور تصدیق شدہ معلومات ہی پر یقین کریں۔

ایران اسرائیل جنگ : غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button