شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ پریکٹس کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق، سوشل میڈیا پر وائرل:
پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کی
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی تربیت
لے رہی ہیں، اور شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایات دے رہے ہیں بلکہ کامیاب نشانے پر خوشی کا اظہار
بھی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں آفریدی ہنس کر کہتے ہیں کہ "یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے”، اور ساتھ ہی
انہوں نے لکھا کہ "شادی ایک ایسا سفر اور ایڈونچر ہے۔” صارفین اس ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں اور
آفریدی کے مزاحیہ انداز اور اہلیہ کے ساتھ دوستانہ رویے کو سراہا جا رہا ہے،
جبکہ کچھ نے اس فائرنگ کو پشتون ثقافت کا ایک اہم جز قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیے:
عاصم اظہر اور میرب علی کا منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
رجب بٹ کی بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے
شاہد آفریدی کا کاروباری دنیا میں قدم، “لالہ دربار” کا افتتاح کر دیا