تازہ ترینرجحانکھیل

پاکستان کی خاتون باکسر نے عالمی باکسنگ فائٹ جیت لی

شیئر کریں

لیاری کی بیٹی عالیہ سومرو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا:

عالمی سطح پر پاکستانی باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار ایک خاتون باکسر نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں میں فتح حاصل کر کے پاکستان کا وقار بڑھایا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں، عالیہ سومرو نے اپنی

تھائی مدمقابل سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔

ٹی ایل باکسنگ پروموشن کے زیر اہتمام ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی دس راؤنڈز کی اس

پروفیشنل فائٹ میں، عالیہ سومرو نے چوتھے راؤنڈ میں ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

عالیہ سومرو کا تعلق لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ہے۔ وہ ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پاؤنڈ کی

کیٹیگری میں یہ کامیابی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔

اس سے قبل بھی عالیہ سومرو کئی بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا

نام روشن کر چکی ہیں۔ اگست میں عالیہ سومرو کی ایک اور اہم چیلنج فائٹ بھارتی خاتون باکسر کے

ساتھ طے ہے۔ اس تازہ کامیابی کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ سومرو نے کہا کہ اس

فتح سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قوم کی دعاؤں اور سپورٹ سے انڈین

باکسر کو بھی شکست دے کر اپنے ملک اور قوم کا نام مزید روشن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button