
پاکستان نے چینی ساختہ جنگی طیارے کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی جہاز گرائے:
امریکی عہدیداروں کا انکشاف:
کئی امریکی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بدھ کے روز پاکستان نے چینی ساختہ جنگی طیارے کے
استعمال سے بھارتی فضائیہ کے کم از کم دو جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ یہ معلومات چینی ساختہ
جے-10 اور فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے گرنے کی نشاندہی کرتی ہیں،
جو اس وقت کشیدگی کے دوران اہم پیش رفت ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان نے جے-10 طیارے کو بھارتی جنگی جہازوں
کے خلاف ایئر ٹو ایئر میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دونوں بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔
ایک اور امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کی کہ ایک اور مار گرایا جانے والا طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔
دوسری جانب بھارت نے اپنے کسی بھی طیارے کے گرنے کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان
کے اندر کامیاب فضائی حملے کیے ہیں۔ فرانس میں رافیل کے مینوفیکچرر ڈسالٹ ایوی ایشن اور
ایم بی ڈی اے کنسورشیم سے فوری تبصرہ ممکن نہ ہوسکا کیونکہ تعطیلات جاری تھیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کی صبح ایک پریس کانفرنس
میں بتایا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں جن میں
تین رافیل
ایک مگ-21
اور ایک ایس یو-30 شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی فضائی حدود میں کسی بھی وقت بھارتی طیاروں کو داخل ہونے کی
اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی پاکستان کی طرف سے کسی بھی بھارتی طیارے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اس دوران، فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس افسر نے سی این این کو بتایا کہ پاکستان نے ایک
بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا ہے، جو اس قسم کے جدید جنگی جہاز کا پہلا جنگی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر حملے کا
الزام پاکستان پر عائد کیا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔