تازہ ترینرجحانکھیل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ

میچز کو اب دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بات کی

تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے باقی 8 میچز
دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق، میچز کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے اور جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

غیر ملکی کھلاڑی اپنی دستیاب پہلی فلائٹس سے دبئی روانہ ہوں گے اور

لیگ کے شیڈول میں 6 سے 7 دن کی تبدیلی کا امکان ہے۔ راولپنڈی میں منگل کو کراچی کنگز

اور پشاور زلمی کے مابین ہونے والا میچ بھارت کی جانب سے حالیہ دراندازی اور کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی کا عزم ہے کہ لیگ کو اس ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔

کراچی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا

زرمبادلہ کے ذخائر میں23 کروڑ8 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

پی ایس ایل 10 کے میچز کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button