تازہ ترینرجحانصحت

ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، وزارتِ صحت

شیئر کریں

وزارتِ صحت کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ:

وفاقی وزارتِ صحت نے ملک بھر میں فوری طور پر ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تمام سرکاری اسپتالوں میں

ایمرجنسی کی اجازت دے دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اس اہم اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں

سب سے اہم ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے۔ اس لیے انہوں نے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف

اور انتظامی عملے کی جاری چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں تاکہ خدمات میں کسی قسم کی خلل نہ آئے۔

مزید برآں، مصطفیٰ کمال نے جنیوا اور قطر کے سرکاری دوروں کو بھی منسوخ کر دیا ہے تاکہ ملک

میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام توجہ صحت کے شعبے پر مرکوز رہے۔

مزید پڑھیے:

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل

کبوتروں سے پھیلنے والے پھیپھڑوں کے مرض میں اضافہ، ہفتہ وار 20 کیسز رپورٹ

حکومت کا فیصلہ: قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button