پاکستانتازہ ترینرجحان

اسلام آباد انڈرپاس منصوبے کا افتتاح, وزیرِاعظم کا صوبوں کی یکساں ترقی کا عزم

شیئر کریں

وزیر اعظم کا یکساں ترقی کا عزم:

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مقصد تمام صوبوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے،

کیونکہ ہر صوبے کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران کہی۔

علاقائی عدم مساوات کا خاتمہ:

وزیر اعظم نے بلوچستان کے لیے مختص فنڈز میں نمایاں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں

این-25 ہائی وے کی ڈبلائزیشن بھی شامل ہے، جسے دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قومی وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے

بلوچستان کی ترقی کی جانب حکومت کے عزم کی علامت ہے۔

حکومتی کارکردگی کا اعتراف:

شہباز شریف نے فچ ریٹنگز کی حالیہ اپ گریڈنگ کو گزشتہ ایک سال میں حکومت کی کارکردگی کی تصدیق قرار دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کی کوششیں:

وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کے لیے جاری کوششوں کی تعریف کی

اور اُنہیں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انڈر پاس کا جلد افتتاح:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ یہ انڈر پاس صرف 35 دن میں کھول دیا جائے گا اور

یہ ٹریفک کی congestions کو کم کرنے کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ

کمرشل زون میں گرڈ لاک کے مسلے کا حل پیش کرنے کے لیے بلیو ایریا پارکنگ پلازا بھی تعمیری مراحل میں ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button