دوسری شادی کیلئے بیٹے اذلان نے راضی کیا، ماہرہ خان کا انکشاف

ماہرہ خان کا انکشاف: دوسری شادی کے لیے خوف اور بیٹے کا کردار:
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے دوسری شادی کرنے سے کافی خوفزدہ تھیں،
مگر ان کے بیٹے اذلان کا کردار اس فیصلے میں کلیدی رہا۔ انہوں نے یہ باتیں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کے،
جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران، ماہرہ نے فواد خان کے ساتھ اپنی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک دوسرے
کے اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جسے وہ پسند کرتی ہیں،
وہ یہ ہے کہ فواد ان کے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے۔
ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے اعتراف کیا کہ اس
معاملے میں ان کی بھی غلطیاں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں چاہیے تھا
کہ وہ براہِ راست خلیل الرحمٰن کو پیغام دیتیں، بجائے اس کے کہ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کریں۔
انہوں نے ایک واقعہ بھی سنایا کہ وہ اُس وقت ڈرامہ ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جب رات کے
وقت انہوں نے ایک خبر پڑھی، جس میں کسی خاتون سے بدتمیزی کا ذکر تھا۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے یہ نہیں سوچا کہ وہ خاتون کون تھی، بلکہ صرف ناانصافی پر آواز
بلند کی۔ غصے میں آکر انہوں نے ٹوئٹ کی، جو بعد میں ایک تنازع کا سبب بن گئی۔
ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں ان کی والدہ نے انہیں مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر ردعمل دینے کے
بجائے براہِ راست بات چیت بہتر رہی ہوگی، خاص طور پر جب معاملہ سینئر فنکار کا ہو۔ والدہ کا کہنا
تھا کہ اگر وہ اگلے دن کسی انٹرویو میں اپنا مؤقف پیش کرتی،
تو بات زیادہ بہتر انداز میں سمجھائی جا سکتی تھی اور ادب قائم رہ سکتا تھا۔
سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی گئی تنقید کے حوالے سے بھی ماہرہ نے اپنے خیالات کا
اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں یہ تنقید ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھی،
مگر اب وہ اسے برداشت کرتی ہیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب ان کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ ریلیز کے
قریب تھی، تب بھی کچھ لوگ ان کے خلاف بول رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی کامیابی حاصل کرتا
ہے، تو زیادہ تر لوگ اس کے ساتھ ہوتے ہیں،
مگر جوں جوں کامیابی بڑھتی ہے، لوگ خوفزدہ ہوکر مخالفت پر اتر آتے ہیں۔
اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ پہلے اس بارے میں
خوفزدہ تھیں، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ شادی کے بعد انہیں اداکاری چھوڑنی پڑے گی اور ان کے بیٹے
اذلان کا ردعمل کیا ہوگا۔ لیکن انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے اذلان نے اس شادی کے لیے انہیں قائل
کیا، اور اس بات کی خوشخبری بھی دی کہ ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی
تھیں کہ جس شخص سے وہ شادی کریں، وہ ان کے بیٹے کے ساتھ صرف ماں کے رشتے سے نہیں،
بلکہ ایک خاص اور خالص تعلق سے جُڑا ہو۔
ماہرہ خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز
ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکہ میں موجود
ہیں۔
وہ مختلف امریکی شہروں میں اپنی فلم کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔