انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

ایمن خان اور منال خان کے بھائی کی شادی؛ تصاویر وائرل

شیئر کریں

معاذ خان کی شاندار شادی کی تقریبات، بہنیں ایمن اور منال خان کا دلکش لباس:

کراچی: پاکستان کی مشہور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان اپنے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں خوبصورتی سے شامل ہوئیں۔

معاذ خان نے ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے شادی کی، جن کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔

شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا،
جس میں ایمن اور منال نے روایتی لباس پہنے

اور بھرپور توجہ حاصل کی۔ بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں ہوئی، جہاں صبا خان نے

سرخ رنگ کا بھاری لہنگا زیب تن کیا، جبکہ معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ایمن اور منال خان

نے سنہری انگرکھا اسٹائل کے خوبصورت لباس پہنے، جن پر روایتی دبکا، کورا اور دھاگے کا کام کیا گیا تھا۔

یہ تمام تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں مداحوں نے ایمن، منال کی تصاویر اور ویڈیوز کو

پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمن اور منال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے اپنی خوشیوں کے لمحات

مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جو لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button