بزنستازہ ترینرجحان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کیا جائے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نمائندہ فورم کا مطالبہ

شیئر کریں

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا مطالبہ:

کرنسی نوٹ کی بندش سے نقدی کے لین دین میں کمی کا امکان:

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے اپنی بجٹ تجاویز میں 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نقدی لین دین کو کم کرکے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے غیر قانونی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں کمی آئے گی۔

ٹیکس میں کمی اور معیشتی اصلاحات کی سفارشات:

تاجر تنظیم نے تجویز دی ہے کہ مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح کو سالانہ ایک فیصد کم کرکے 15 فیصد کیا جائے۔

مزید برآں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 14 فیصد تک لانے، کارپوریٹ ٹیکس کو 28 فیصد سے

کم کرکے 25 فیصد کرنے، اور سپر ٹیکس کو آئندہ تین سال میں 6 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد اور پھر

صفر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بونس شیئرز پر ٹیکس بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹیکس اور مالیاتی نظام میں اصلاحات:

اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے یہ بھی کہا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں تین سال کے اندر ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست بھی شائع کی جائے۔ ان کا خیال ہے کہ درآمدات کا ڈیٹا

عوامی سطح پر شائع کرنے سے انڈر انوائسزنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی تجویز:

ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے اور اسے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ

منسلک کیا جائے تاکہ ٹیکس چوری اور فراڈ کو روکا جا سکے۔ کم سے کم قابل ٹیکس آمدن کی حد

12 لاکھ روپے مقرر کرنے اور چھ لاکھ روپے تک کی آمدن پر صرف 1000 روپے کا ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button