
قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس:
بجلی صارفین کے لیے رعایت اور کارکردگی پر تشویش:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت منعقد ہوا،
جس میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران اور متعلقہ کمپنیوں کی ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا
اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بجٹ میں 200 سے بجلی300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے
گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں رعایت فراہم کی جائے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے، اور ان کمپنیوں کی نگرانی کو سخت بنانے کا مطالبہ کیا۔
ارکان نے اس کے علاوہ متبادل توانائی کی پالیسی اپنانے پر زور دیا تاکہ
بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور مستقبل میں بہتر انتظامات کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیے:
مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مزید مہنگی
نیپرا کا کے الیکٹرک کو کراچی میں بجلی کی مستقل فراہمی یقینی بنانے کا حکم
مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا امکان