بزنستازہ ترینرجحان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس 2,200 پوائنٹس بڑھ گیا

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست رجحان:

جمعہ کو 2,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو 6,500 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد

جمعہ کے روز تیزی کی برق رفتار واپسی دیکھی گئی۔ کاروباری سرگرمی کے آغاز پر کے ایس ای 100

انڈیکس نے 2,200 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

صبح 9 بجکر 40 منٹ پر، بینچ مارک 100 انڈیکس 2,232.46 پوائنٹس یا 2.16 فیصد کے اضافے سے

105,759.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس تیزی میں اہم شعبوں جیسے

آٹوموبائل
سیمنٹ
کمرشل بینک
تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں،
او ایم سیز
اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

حبکو
ایم اے آر آئی
او جی ڈی سی
پی پی ایل
پی او ایل اور
ایس این جی پی ایل جیسے اسٹاکس میں بھی مثبت رجحان رہا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل کے مطابق، ڈرون حملوں کے باعث گزشتہ روز مارکیٹ میں 6 فیصد کی کمی کے بعد آج کی تیزیِ بازار سے بہتری آئی ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے پہلے 30 منٹ میں ہی 2 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیے:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، ڈالر کی قدر میں کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں23 کروڑ8 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button