تازہ ترینرجحانصحت

وزارت صحت کا ٹیلی میڈیسن میں چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ

شیئر کریں

پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اور ترقی کی نئی راہیں:

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ چین کے تجربات سے سیکھتے ہوئے پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں نمایاں ترقی کی جارہی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے دوران، انہوں نے چین کے نیشنل ہیلتھ کمشن کے ساتھ ملاقات کی،

جہاں چینی حکام نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صحت کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں،

اور ادویہ سازی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی ناگزیر ہے۔ انہوں نے ملک میں صحت کے شعبے میں

دوستی اور مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، اور کووڈ-19 کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی گئی

امداد، خاص طور پر ویکسین کی فراہمی، کو سراہا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں پرائمری

اور ٹرشری ہیلتھ کیئر کے درمیان خلا کو کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن کا استعمال بہت ضروری ہے،

اور اس شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

صحت کے شعبے میں کئی چیلنجز کے باوجود، یہ مواقع بھی لے کر آتے ہیں۔

آخر میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ادویات کے شعبے میں نجی صنعت کے ساتھ مل کر

چین سے ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور بنیادی خام مال کی مقامی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے،

تاکہ ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button