پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

شیئر کریں

پاکستان میں آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ:

10 ماہ میں 3.14 ارب ڈالر سے تجاوز:

مالی سال 2024-25 کے پہلے 10 ماہ (جولائی سے اپریل) کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،

جس سے مجموعی رقم 3 ارب 14 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سینیٹ

کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا کہ اس عرصے میں ملک میں

آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تحریری رپورٹ کے مطابق،

جولائی سے اپریل کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ جاری رہا، اور اس حوالے سے

سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

ترجمان وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت سب سے زیادہ

خدمات فراہم کرنے والی صنعتوں میں شامل ہے، اور ملک کو ڈیجیٹل

خدمات کے شعبے میں ایک ابھرتا ہوا مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 800 ملین ڈالر کی منظوری

آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب رہے، وزیراعظم

مئی میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.5 فیصد ریکارڈ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button