تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

ایلون مسک کا واٹس ایپ کی ٹکر پر ایکس چیٹ متعارف کرانے کا اعلان

شیئر کریں

ایلون مسک نے ایکس کے لیے نیا پرائیویٹ میسجنگ فیچر متعارف کرادیا:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے نئے پرائیویٹ میسجنگ فیچر کا اعلان

کیا ہے جس میں میسجز کے غائب ہونے اور ’بِٹ کوائن طرز‘ کی انکرپشن کی خصوصیت شامل ہے۔

یہ نئی چیٹ ٹول پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کے ایلون مسک کے منصوبے کا حصہ ہے۔

اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اور اس کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے بعد سے،

ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں کئی تبدیلیاں لائیں ہیں، جن میں پیمنٹ سسٹم کو شامل کرنا اور اسے ایک

عالمی مارکیٹ پلیس بنانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ایکس چیٹ، جو اس وقت صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے،

صارفین کو ایکس کے ڈائریکٹ میسجز کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے،

تاکہ یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی روایتی پیغام رسانی والی ایپس کے قریب تر ہو جائے۔

ایلون مسک نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ،

نیا ایکس چیٹ انکرپشن، غائب ہونے والے میسجز اور فائل بھیجنے کی صلاحیت کے ساتھ متعارف

کروایا جا رہا ہے، جس میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button