بزنستازہ ترینرجحان

سیمنٹ کی فروخت میں 8.57 فیصد اضافہ

شیئر کریں

سیمنٹ کی فروخت میں ماہانہ 8.57 فیصد اضافہ:

حکومت سے مقامی کھپت کے حوالے سے اقدامات کی توقع:

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے بتایا ہے کہ مئی 2025ء کے دوران

سیمنٹ کی فروخت میں 8.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ 46.51 لاکھ ٹن تک پہنچی ہے۔

اس دوران، مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 36.62 لاکھ ٹن رہی، جبکہ برآمدات 9.89 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں،

سیمنٹ کی مجموعی کھپت 4 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار ٹن رہی، جس میں 2.46 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم، اسی مدت کے دوران،

مقامی طلب میں 1.94 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 3 کروڑ 44 لاکھ ٹن تک رہ گئی ہے،

جبکہ برآمدات میں 25.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 83 لاکھ 45 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی استعمال میں کمی کا

تفصیل سے جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد ڈیوٹیز اور

ٹیکسز میں کمی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صنعت کو مزید فروغ مل سکے۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button