پاکستانتازہ ترینرجحان

بھارت نے 6 مقامات پر 24 بزدلانہ حملے کیے، آئی ایس پی آر

شیئر کریں

شہداء و زخمیوں کی تفصیلات: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر اہم بیان:

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی جارحیت کے

نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے

بزدلانہ کارروائیوں میں 8 پاکستانیوں کی جانیں گئیں اور 35 زخمی ہوئے۔

جنگی صورتحال کے پیش نظر منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے

6 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دو ایٹمی قوتیں تصادم کے دہانے پر آ گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے بلااشتعال جارحیت کا مظاہرہ کیا اور احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا،

جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہید ہوئے۔ اسی طرح مظفر آباد میں مسجد بلال بھی حملے کی زد میں آئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، مظفر آباد کے علاقے شاہی والی میں 7 حملے ہوئے،

جن میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی۔ کوٹلی میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا جہاں 2 شہری شہید ہوئے،

جن میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں۔
مریدکے میں مسجد ام القرء پر چار حملے ہوئے،

جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا۔ اس مقام سے 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

شکر گڑھ میں بھی دو حملے ہوئے تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیالکوٹ کے شمال میں واقع علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جایا گیا تھا تاکہ

بھارت کے بے بنیاد الزامات کی حقیقت ان کے سامنے آ سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جن مقامات پر بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانیوں کی جانیں

گئی ہیں، وہاں بھی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کو لے جایا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button