تازہ تریندنیارجحان

بھارتی جارحیت، تین شہروں پر میزائل داغے گئے،ڈی جی آئی ایس آر

شیئر کریں

بھارت کے تین مختلف مقامات پر میزائل حملے:

بھارت نے تین مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں، حملوں میں بہاولپور (جنوبی پنجاب)، مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آر (ڈیفنس جنرل انٹیلیجنس اینڈ سٹریٹیجک ریسپانس) کے مطابق بہاولپور میں

شہریوں نے 4 زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

بھارتی آلہ کار بی ایل اے کا سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید

مظفرآباد کے نواحی علاقوں میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،

دھماکوں کے بعد مظفرآباد میں مکمل پاور بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق

آزاد کشمیر کے دیگرعلاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم تاحال

ان کی نوعیت اور نقصانات کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

ڈی جی آئی ایس آرنے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے یہ حملے اپنی حدود سے کیے ہیں،

صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور جوابی حکمت عملی کے امکانات پرغورکیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے؛

پاک-بھارت کشیدگی: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ثالثی کی پیشکش کردی

بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرے گی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button