
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، شہریوں میں خوف و ہراس:
کراچی کے لانڈھی، قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیوز کے مطابق،
شہر میں اب تک زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 37 تک پہنچ چکی ہے۔
حال ہی میں بھی ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے رہائشی خوفزدہ
ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کا رخ کیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، اس مرتبہ زلزلے کی شدت 3.2 تھی۔ یاد رہے کہ 8 جون 2025 کو بھی کراچی
کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،
جن کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی تھی!
اس سے قبل بھی چند روز کے وقفے سے کراچی میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے،
جس سے شہریوں میں دہمک پھیل گئی اور وہ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
زلزلے کے وقت کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بج کر 54 منٹ پر بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیے:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 کھرب، 45 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا