بزنستازہ ترینرجحان
Trending

ڈالر میں سٹے بازی ہورہی ہے، اسٹیٹ بینک سے تحقیقات کا کہا ہے، شوکت ترین کا انکشاف

شیئر کریں

کراچی: وزیر اعظم کے مشیر برائے فنانس اور ریوینو شوکت ترین نے کراچی میں تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں تہلکہ خیر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت اگر بڑھے تو کم بھی ہونا چاہئے, ایسا م دونوں طرف سے ہونا چاہئے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے پر کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 166 روپے سے 170 روپے ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی بہت بڑا مسئلہ ہے, حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کررہی ہے جبکہ ذخیرہ کی گئی اشیا کو ضبط کرلیا جائے گا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ کی گئی اشیا کی اطلاع دینے والے کو ضبط کئے گئے مال کا دس فیصد ملے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا ک گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن ہے، اس حوالے سے کمپٹیشن کمیشن کو کہا ہے کہ کارروائی کی جائے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سٹے بازوں کو چپت پڑے گی، اسٹیٹ بنک گورنر کے بیان پر جواب ان سے ہی پوچھا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مستقل اضافے پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول قیمت کا عالمی اضافہ منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button